تحر یک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لائیگی ،قوم کو نااہل اور ظالم حکمرانوں سے قوم نجات دلائیگی ‘میاں محمود الرشید

(ن) لیگ کے پاس دھاندلی بے نقاب ہونے کے بعد اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا انکو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے

پیر 24 اگست 2015 21:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لائیگی اور قوم کو نااہل اور ظالم حکمرانوں سے قوم نجات دلائیگی ‘(ن) لیگ کے پاس دھاندلی بے نقاب ہونے کے بعد اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا انکو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی حکو مت نے قوم کو دھاندلی کے تحفے دیئے ہیں اور عوام کے ووٹوں کی بجائے دھاندلی سے کا میاب ہو نا (ن) لیگ کی عادت بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست کا مشن قوم کی خدمت ہے مگر (ن) لیگ کی سیاست صرف اور صرف کر پشن"لوٹ مار اور کمیشن "ہے جسکی وجہ سے عوام ان نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور ان کو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے کا میاب ہوئے اور اب الیکشن ٹر یبونل نے بھی انکے خلاف فیصلہ دیدیا ہے انکو چاہیے کہ وہ سٹے لینے کی بجائے عوام کا سامنے کر یں اور ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کا مقابلہ کر یں پھر عوام جو بھی فیصلہ کر یں گے ہمیں قابل قبول ہو گا اور یقینا وہ فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا ۔