لک پاس کے قریب کوئٹہ سے مستونگ جانیوالی کوچ کی کلفی فروش کو ٹکر،موقع پر جاں بحق

پیر 24 اگست 2015 21:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) لک پاس کے قریب کوئٹہ سے مستونگ جانے والی کوچ نے کلفی فروش کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ سے مستونگ جانے والی کوچ نے لک پاس کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا کلفی فروش نور الدین ولدمحمد نواب کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا لیویز نے لاش قبضے میں لے کر کوئٹہ روانہ کردی ۔