`تیونس کی کسٹمز ٹیم پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ، ایک ہلاک`

پیر 24 اگست 2015 21:17

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)الجزائر کی سرحد کے قریب تیونس کے کسٹم کے محمکے کی ایک ٹیم پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تیونس کی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بتایا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ قصرین صوبے میں پیش آیا، جہاں اس سے قبل بھی القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گروہ سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے کرتے رہے ہیں۔