` ترکی امریکا کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرے گا`

پیر 24 اگست 2015 21:15

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ترکی اور امریکا دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ایک مشترکہ اور بڑا عسکری آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ اس فضائی عسکری کارروائی کا مقصد شمالی شام سے اسلامک اسٹیٹ کا جہادیوں کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکا اور ترکی کے اعلیٰ حکومتی وفود کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت اختتام پزیر ہوگئی ہے۔ ترکی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اس فوجی آپریشن میں علاقائی اتحادی سعودی عرب، قطر اور اردن شامل ہوں گے، جب کہ برطانیہ اور فرانس بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس آپریشن کے تحت اعتدال پسند باغیوں کو فضائی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :