ساتویں آل پاکستان فیلڈ مارشل ہاکی ٹورنامنٹ ، بٹ ہاکی کلب راولپنڈی اور شاہین تربیلہ نے اپنے میچز جیت لئے

پیر 24 اگست 2015 20:22

ساتویں آل پاکستان فیلڈ مارشل ہاکی ٹورنامنٹ ، بٹ ہاکی کلب راولپنڈی اور ..

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ساتویں آل پاکستان فیلڈ مارشل ہاکی ٹورنامنٹ کے دو مزید اہم میچز کا فیصلہ ہو گیا ہے جن میں بٹ ہاکی کلب راولپنڈی نے ٹورنامنٹ کا پہلامیجراپ سیٹ کرتے ہوئے سابق دفاعی چیمپئین خیبرپختونخوا پولیس کوایک کے مقابلے مین تین گول سے جب کہ شاہین تربیلہ نے ذاکر کلب واہ کینٹ کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے میچ کی خاص بات بٹ راولپنڈی کی طرف سے نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت رہی ایمپائرنگ کے فرائض پاک آرمی کے فاروق اوراخلاق نے انجام دیے۔

نیشنل ہاکی کلب سرائے صالح اورسرائے صالح الیون ہاکی کلب کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سرائے صالح کے گراؤنڈ پر جاری ساتویں آل پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی دوانتہائی دلچسپ و سنسنی خیز میچزکا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری نصیرخان کے مطابق گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئین خیبرپختونخوا پولیس پرمدمقابل بٹ ہاکی کلب راولپنڈی نے میچ کے پہلے ہی کوارٹر میں انٹرنیشنل ہاکی پلئیروقار بٹ نے پہلا گول اسکور کرکیاپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلوائی تاہم دوسرے کوارٹر میں کے پی پولیس کے ہونہارکھلاڑی عارف نے گول اسکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا جب کہ انٹرنیشنل وقار بٹ نے تیسرے کوارٹر کے شروع میں ہی اپنی ٹیم کی طرف سے دوسرا گول اسکور کرکے راولپنڈی کو پھرایک گول کی برتری دلا دی جس سے میچ میں مزید تیزی آ گئی جب کہ میچ کے چوتھے کوارٹر میں بٹ راولپنڈی کے محمد عیسیٰ نے اپنی ٹیم کی طرف سے تیسرا گول اسکور کرکے بٹ راولپنڈی کو ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئین خیبرپختونخوا پولیس پر دو گول کی واضح برتری حاصل کر لی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔

ادھر شاہین تربیلہ اور ذاکرہاکی کلب واہ کینٹ کے مابین کھیلے گئے دوسرے میچ میں شاہین تربیلہ نے میچ کے تیسرے کوارٹر میں شاہین تربیلہ نے واہ کینٹ پر ایک گول کی برتری حاصل کی جب کہ میچ کے چوتھے کوارٹر میں شاہین تربیلہ کے عدنان نے دوسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری مستحکم بنائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی اورشاہین تربیلہ نے واہ کینٹ کو صفرکے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کراگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔دونوں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :