روس میں ہونے والے روس اوپن ٹین پین بولنگ چمپئین شپ 2015کیلئے قومی ٹیم کا ا علان

پیر 24 اگست 2015 20:19

روس میں ہونے والے روس اوپن ٹین پین بولنگ چمپئین شپ 2015کیلئے قومی ٹیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن نے روس میں ہونے والے روس اوپن ٹین پین بولنگ چمپئین شپ 2015کیلئے قومی ٹیم کا ا علان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان قومی ٹین پین بولنگ ٹیم کی طرف سے ٹاپ سیڈز پلیرز اعجاز الرحمان ، ظفر اقبال ، اخمر عباس اور علی سوریا روس اوپن ٹین پین بولنگ چمپئین شپ 2015 میں پاکستان کی نمائنداگی کریں گے۔ چمپئین شپ 9-November سے 2015 November 13 تک روس کے شہر سنٹ پیٹربرگ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹین پین بولنگ فیڈریشن ٹیم کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ ہم پر أمید ہے کہ چمپئین شپ میں اچھی کارکردگی دیکھائے گے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے گے۔

متعلقہ عنوان :