اکنامک ریسرچ فاؤنڈیشن ترکی کے وفد کیصدر احمد انسی کارا کی قیادت میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام سے مذاکرات

پیر 24 اگست 2015 16:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اکنامک ریسرچ فاؤنڈیشن ترکی کے وفد نے صدر احمد انسی کارا کی قیادت میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام سے مذاکرات کئے اور ترکی اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے نومبر میں لاہور میں منعقد ہونے والے مجوزہ سمپوزیم کے حوالے سے تفصیلات طے کیں ۔وزیر صنعت پنجاب چوہدری محمد شفیق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو بزنس سیکٹر میں ہونے والی ریسرچ اور دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر وزیر صنعت پنجاب چوہدری محمد شفیق اور صدر اکنامک ریسرچ فاؤنڈیشن احمد انسی کار ا نے قواعد و ضوابط سے متعلق دستاویزات پر دستخط بھی کئے ۔ سی ای او انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی اور ہیڈ آف ترکی سیل ہارون شوکت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :