بینکوں کے درمیان ڈالرز کی خرید و فروخت کے فرق میں اضافہ
پیر 24 اگست 2015 15:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)بینکوں کے درمیان ڈالر کی خریدو فروخت کا فرق مزید بڑھ گیا اور ڈالر 58 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ عوام کو ڈالر 104 روپے 10 پیسے کے قریب مل رہا ہے ۔ بینکوں کی جانب سے فروخت کیے جانے والا ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ ڈالر کی قدر میں 58 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 102 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ۔
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مختلف ممالک کی کرنسیوں میں گراوٹ کے باعث روپیہ بھی ڈگمگا رہا ہے ۔
دوسری جانب عوام کو ڈالر 104 روپے 10 پیسے کے قریب مل رہا ہے ۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالر کے حوالے سے پالیسی کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر میں درمیان 10 پیسے سے زیادہ کا فرق نہیں ہونا چاہیئے ۔ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا جس میں پیٹرولیم مصنوعات ، کھانے کا تیل اور اشیا بھی مہنگی ہوسکتی ہیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.