Live Updates

قصور واقعہ کی تحقیقات پر متاثرین کو مکمل اعتماد ہے، قصور واقعہ پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دی جائے گی،عمران خان کی الزامات اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کے تیزی سے چلتے ہوئے پہیے کو روکنے کی منفی کوشش ہے ،عوام الزامات کی سیاست کو رد کر چکے ہیں،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا بیان

اتوار 23 اگست 2015 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قصور واقعہ کی تحقیقات پر متاثرین کو مکمل اعتماد ہے، قصور واقعہ پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دی جائے گی،عمران خان کی الزامات اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کے تیزی سے چلتے ہوئے پہیے کو روکنے کی منفی کوشش ہے ،عوام الزامات کی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عوام کوقصور سکینڈل میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ قصور واقعہ کی تحقیقات پر متاثرین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا اعتماد تحقیقات کی شفافیت کا ثبوت ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھاندلی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔عمران خان کی الزامات اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کے تیزی سے چلتے ہوئے پہیے کو روکنے کی منفی کوشش ہے اورعوام الزامات کی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا تیزی سے چلتا پہیہ عمران خان کیلئے باعث تکلیف ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات