”اگر آپ تک پہلے پہنچ جاتے تو انصاف مل جاتا“وزیراعلیٰ سے متاثرین قصور واقعہ کی گفتگو

اتوار 23 اگست 2015 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو قصور واقعہ کے متاثرین نے ملاقات کے دوران موضع حسین خان والا میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیااورکہا کہ اگر ہم پہلے آپ تک پہنچ جاتے تو ہمیں پہلے ہی انصاف مل جاتا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف کو متاثرین کے وکیل اورمتاثرہ بچوں کے والدین نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے قصور واقعہ میں پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس غفلت کا مظاہر ہ نہ کیا جاتا تو حالات اس نہج پر نہ پہنچتے۔پولیس کو ذمہ داری سے فرائض انجام دینا ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پرمتاثرین نے اطمینان کا اظہار کیا ۔