مجھے دھرنے کی حقیقت کا پتہ ہے کہ وہاں کیا ہو تا رہا، شرم چیئرمین نادرا کو نہیں بلکہ الزامات لگانے والوں کو آنی چاہیے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

اتوار 23 اگست 2015 22:39

مجھے دھرنے کی حقیقت کا پتہ ہے کہ وہاں کیا ہو تا رہا، شرم چیئرمین نادرا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مجھے دھرنے کی حقیقت کا پتہ ہے کہ وہاں کیا ہو تا رہا، شرم چیئرمین نادرا کو نہیں بلکہ الزامات لگانے والوں کو آنی چاہیے، عمران خان الزامات لگاتے ہیں لیکن انہیں تو شرم نہیں آتی لیکن چیئرمین نادرا نے تو سچ بولا انہیں شرم کیوں آئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی منشاء کے مطابق نہ آنے والی رپورٹس پر تضحیک آمیز ریمارکس دیئے جاتے ہیں، مجھے دھرنے کی حقیقت کا پتہ ہے کہ وہاں کیا کیا ہوتا رہا ہے، خان صاحب بہت باتیں کرتے ہیں لیکن دوسرے دن بھول جاتے ہیں، گزشتہ دن شرم کرو، شرم کرو کی باتیں سنتا رہا، شرم چیئرمین نادرا کو نہیں بلکہ الزامات لگانے والوں کو آنی چاہیے، عمران خان الزامات لگاتے ہیں لیکن انہیں تو شرم نہیں آتی لیکن چیئرمین نادرا نے تو سچ بولا انہیں شرم کیوں آئے۔