پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنی شروع ہو گئیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ
اتوار 23 اگست 2015 21:51
کراچی/گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنی شروع ہو گئی ہیں اور ایک گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کے دیگر علاقوں سے سرمایہ کاروں اور پراپرٹی ڈیلروں نے گوادر کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے،مقامی پراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر میں بھی گہماگہمی نظر آ رہی ہے اور ان کے دفاتر میں لوگوں کا رش رہتا ہے۔
واضح رہے کہ عشرہ قبل جب گوادر پورٹ پر کام شروع ہوا تو ملک بھر سے سرمایہ کاروں نے یہاں ایکڑوں کے حساب سے زمین خرید لی تھی مگر رہائشی و تجارتی منصوبے ابھی تک شروع ہی نہ ہو سکے،پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہونا شروع ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن نے بھی سرمایہ کاروں کو دوبارہ گوادر لوٹنے پر مجبور کر دیا ہے،دیکھنا اب یہ ہے کہ اس مرحلہ پر صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے کس طرح عہدہ برآ ہوتی ہے کیونکہ ماضی میں پراپرٹی سیکٹر میں شفافیت کے نشان دور دور تک نظر نہیں آتے اور فراڈیئے عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرتے نظر آتے تھے،ایک ایک پلاٹ کئی کئی لوگوں کو فروخت ہوا جس سے بہت سے لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے تھے۔
حکومت بلوچستان کو صوبے میں آنیوالی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنا چاہیے اور ہر کام میں شفافیت کو بروئے کار لانا چاہیےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.