Live Updates

الیکشن کمیشن اراکین مستعفی ہوجائیں، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 20:39

الیکشن کمیشن اراکین مستعفی ہوجائیں، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کا نتیجہ اپنے حق میں آنے کے بعد اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادرا اور الیکشن کمیشن اراکین سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ہفتے کو الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا موقف درست قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم تھا. لاہور کے اس حلقے میں شکست کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایاز صادق کے خلاف پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، ان کے پاس اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف نے خبردار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ہمیں مطمئن نہ کیا تو ہم سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف فوجداری کے مقدمات قائم کئے جائیں۔

اس موقع پر انہوں نے چیئرمین نادرا سے بھی مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دھاندلی کی پردہ پوشی کی کوشش کی۔ عمران خان کے مطابق این اے 122کا نتیجہ وہی ہے جو این اے 125کا آیا تھا جبکہ حلقہ این اے 122 پر تحریک انصاف کا امیدوار لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ذاتی مخالفت نہیں، الیکشن کمیشن کے سسٹم کی وجہ سے یہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایاز صادق تحریک انصاف کے بانی رکن تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :