ریحام نےمجھےٹیشوپیرکی طرح استعمال کیا،سابق شوہرکےانکشافات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 20:13

ریحام نےمجھےٹیشوپیرکی طرح استعمال کیا،سابق شوہرکےانکشافات

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء) برطانوی اخبار نے عمران خان کی موجودہ اہلیہ ریحام خان کے ماضی پر سوالات اٹھا دیئے، ریحام کے سابق شوہر اعجاز رحمان نے انٹرویو میں الزامات کا پٹارا کھول دیا ہے۔عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پاکستان کی خاتون اول بن سکتی ہیں مگر! کیا ریحام خان سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کے الزامات سے جان چھُڑا سکتی ہیں؟ برطانوی روزنامہ ڈیلی میل نے ریحام خان کے ماضی پر سوال کھڑے کردیئے۔

روزنامہ نے ریحام خان کے سابق شوہراعجاز رحمان کا انٹرویو لیا،جس میں انہوں نے الزامات لگائے کہ ریحام خان نے صرف ایک سوٹ کیس میں انہیں گھر سے نکال دیا تھا، وہ بچوں کا خرچ اٹھاتے رہے مگر ریحام نے ہمیشہ جُھٹلایا۔ریحام خان نے اپنے کردار کی صفائی کیلئے انہیں ٹشوپیپر کی طرح استعمال کیا ہے، ریحام خان کو اُن پر الزامات لگا کر ہمدردیاں سمیٹنے کا کوئی حق نہیں ہے، جب کہ انہوں نے ریحام کے خلاف کوئی الزام نہیں تراشے، حالانکہ ریحام نے کئی بار اُن پر ہسٹریائی حملے بھی کیے، تین بچوں کے ساتھ ایک عورت کا طلاق لینا پسندیدہ نہیں، اس کے لیے بہت ٹھوس وجہ ہونی چاہیئے، اسی لیے ریحام ظلم کی جھوٹی کہانیاں تراش رہی ہیں، کہ وہ بہت بُرے شوہرخطرناک والد ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں اعجاز رحمان نے کہا ہے ریحام خان کے الزامات کے سبب اُن کے جاننے والوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے اور اُن کے کردار پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، اس صورت حال سے اُن کی دوسری بیوی سماویہ رحمان پریشان ہیں۔