وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کابلیک لسٹ سے 52ہزار افراد کا نام خارج کرنے کا اعلان

اتوار 23 اگست 2015 19:50

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کابلیک لسٹ سے 52ہزار افراد کا نام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی کا اعلان کر دیااور بلیک لسٹ سے 52ہزار افراد کا نام بلیک لسٹ سے خارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی فرد کا نام باقاعدہ منظوری کے بعد ہی ای سی ایل میں شامل کیا جائے گاصرف اعلیٰ عدلیہ ، ڈیفنس فورسز اور حساس اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں نام شامل کیا جائے گا، بلیک لسٹ کو ختم کر کے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ متعارف کرائی جائے گی۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ای سی ایل قانون کو بے دردی سے استعمال کر دیا گیا، آج بھی 8ہزار سے زائد لوگو ای سی ایل میں شامل ہیں ، تاہم اب ہم ای سی ایل سے متعلق واضح پالیسی لا رہے ہیں جبکہ پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل 52ہزار لوگوں کا ڈیٹا ختم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بلیک لسٹ ہی ختم کر دیں اور نئی اصلاحات کے تحت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ جاری کی جائے۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ اب سیاسی بنیادوں پر کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا بلکہ صرف اعلیٰ عدالتوں اور حساس اداروں کی ہدایت پر ای سی ایل میں نام ڈالے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 48ہزار افراد نے ڈبل پاسپورٹ کا غلط استعمال کرتے رہے جبکہ چالیس ہزار جعلی شناختی کارڈ بھی ہماری حکومت سے پہلے ہی جاری کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسی ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے جاچکے ہیں جبکہ صرف تین ہزار لوگوں کے نام ہی ای سی ایل میں باقی بچے ہیں اور آئندہ بلاجوا ز کسی پاکستانی کی نقل وحرکت پرپابندی نہیں لگائی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :