متاثرین قصور وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، انصاف کا مطالبہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اگست 2015 18:56

متاثرین قصور وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، انصاف کا مطالبہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین فریاد لے کر لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئےاور ان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے خواتین و مردوں پر مشتمل وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ انصاف ضرور ہو گا، مجرم بچ نہ پائیں گے۔وفد نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کوڈھائے جانیوالے مظالم سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے،ملزمان سزا سے بچ نہیں سکیں گے ، متاثرین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، انصاف کی فراہمی میں کسی نےڈنڈی مارنے کی کوشش کی تو اسے الٹا لٹکا دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کا علم نہ ہونے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ہٹانے کیساتھ ڈی پی او قصور کو او ایس ڈی بنادیا گیا ۔