لاپتہ افراد کی بازیابی،سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے حکم پر عمل نہ ہو سکا
لارجر بنچ کی تشکیلکا آرڈرجون 2014ء میں جاری کیا گیا ،تصدق جیلانی کے بعد ناصر الملک بھی ریٹائرڈ ہو گئے، موجودہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں 16 روز رہ گئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے 3 مزید درخواستیں بھی دائر کیں کہ لاپتہ افراد کے مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ان درخواستوں کو بھی سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا موجودہ چیف جسٹس نے بھی 9 ستمبر کو ریٹائر ہو جانا ہے، لاپتہ افراد کے مقدمات کا کیا بنے گا،آخر ان مقدمات کی سماعت کون کرے گا،آمنہ مسعود کی آن لائن سے گفتگو
اتوار 23 اگست 2015 17:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے بارے میں سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے دور میں لارجر بنچ کی تشکیل بارے حکم پر تاحال عمل نہ ہو سکا اور ابھی تک لارجر بنچ نہیں بنایا جا سکا۔ لارجر بنچ کی تشکیل کے بارے میں جون 2014ء کو آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بعد چیف جسٹس ناصر الملک بھی ریٹائرڈ ہو گئے اور اب موجودہ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی مدت ملازمت میں بھی 16 روز باقی رہ گئے ہیں۔
ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے بھی 3 مزید درخواستیں بھی دائر کی ہیں کہ لاپتہ افراد کے مقدمات کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے ان درخواستوں کو بھی سماعت کے لئے تاحال مقرر نہیں کیا گیا۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے ان لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اعلیٰ عدلیہ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہوں نے لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت کے لئے عدالت عظمیٰ نے جو حکم جون 2014ء میں جاری کیا تھا پر عملدرآمد کے لئے بھی عدالت سے استدعا کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.