`مذاکرات کی منسوخی، پاکستان کا فیصلہ افسوسناک ہے،بھارتی وزارت خارجہ

ہم نے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی تھی،ہمارا اصرارتھا مذاکرات اوفا،شملہ معاہدے کے تحت ہونے چاہئیں،بیان `

ہفتہ 22 اگست 2015 23:09

`مذاکرات کی منسوخی، پاکستان کا فیصلہ افسوسناک ہے،بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ءبھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ افسوسناک ہے،بھارت نے مذاکرات کیلئے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی تھی،ہمارا اصرارتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اوفا،شملہ معاہدے کے تحت ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے فیصلے پر بہت افسوس ہوا،بھارت نے کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی ہے،تاہم بھارت کا اصرار اس بات پر ہے کہ پاکستان اوفا اور شملہ معاہدے کی پاسداری کرے،بھارت خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے

متعلقہ عنوان :