حکومتی سخت پابندی کے بر عکس ’’چرا غ تلے اند ھیر ا‘‘ ،22مر دہ گدھو ں کی بر آمدگی کے بعد مزید 4 مر دہ گدھوں کے دھڑ بر آمد،

ہفتہ 22 اگست 2015 23:03

حکومتی سخت پابندی کے بر عکس ’’چرا غ تلے اند ھیر ا‘‘ ،22مر دہ گدھو ں ..

گو جر خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)گد ھوں کے چمڑے اور گو شت کی فروختگی پرحکومتی سخت پابندی کے بر عکس ’’چرا غ تلے اند ھیر ا‘‘ ،22مر دہ گدھو ں کی بر آمدگی کے بعد جی ٹی روڈ کنا ر ے سا بق صوبا ئی وزیر کی رہا ئشگاہ کے قر یب واقع شہر کے مر کزی فلتھ ڈپو کے عین پہلو سے کھال اُدھڑے مزید 4 مر دہ گدھوں کے دھڑ بر آمد، 2دھڑ سلامت جبکہ دو کے ہڈیوں کے ڈھانچوں کے ملنے سے گدھوں کے گوشت کی فروختگی کا شُبہ تقویت پکڑ گیا۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق گوجر خان میڈیا سنٹر GMCکی اطلا ع پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، اسسٹنٹ کمشنر نازیہ پر وین سُدھن ،چیف آفیسر ٹی ایم اے چاند مبین اور تحصیل سنیٹری انسپکٹر ملک عبدالعزیز عملہ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ،تفصیلی جائزہ کے بعد مر دہ گدھوں کے گوشت کی فوری تلفی کا حکم جاری،گدھو ں کے مر دہ دھڑوں کا انکشاف ہفتہ کی دوپہر ہوا جبکہ قبل ازیں منگل کی صبح بھی شہر کی مضافاتی بستیوں ہاؤ سنگ اسکیم 2،بُچیال روڈ سے لگ بھگ 22گدھوں کے چمڑا اُتر ے مگر سالم مر دہ دھڑ ملے تھے اور ایم پی اے چوہدری افتخا ر احمد وارثی،اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر آفیسر ز نے موقعہ ملاحظگی کے بعد انہیں موقعہ پر تلف کر ادیا تھا ،اس حوالہ سے پتہ چلا ہے کہہمسایہ ملک چائنہ میں گدھوں کے چمڑے کی بھاری قیمت کے لالچ میں یہ کالا دھندہ چلانے والے بااثر عناصر گدھوں کو ٹیکہ کے ذریعہ ہلاک کر کے انکے کھال انتہائی مہارت کے ساتھ اتروا لیتے ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس قبیح فعل پرسخت پا بندی لگا رکھی ہے ،اس حکومتی پابندی کے برعکس مر دہ گدھوں کے دھڑ ملنے کا سلسلہ نہ صر ف جاری ہے بلکہگذشتہ پانچ روز میں یہ دوسری واردات سامنے آئی ہے ،آج ہفتہ کے روز بر آمد ہو نے والے چا ر مر دہ گدھوں میں سے 2کا گو شت بھی غائب ہے ،خیا ل کیا جا تا ہے کہ ان مر دہ گدھوں کا گو شت گو جر خا ن کے مضافات میں چائنہ کمپنی کے بھٹوں پر ملازم چائنیز باشندوں کے علاوہ جانو ر بھی نوچتے رہے ہو نگے جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ علاقائی اخبارا ت ہی نہیں بلکہ ملک کا سب سے بڑا اخباری گروپ بھی گدھوں کے اس ذبیحہاورہوٹلز و نجی ضیافتوں میں گدھوں کے گوشت کی کھلے عام فروختگی کے حوالہ سے اپنے میگزین میں بھر پو ر نشاندہی بھی کر چکا ہے۔