Live Updates

کون کہتا ہے کہ عمران خان سے کبھی دوستی رہی ہے؟ : ایاز صادق

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اگست 2015 23:00

کون کہتا ہے کہ عمران خان سے کبھی دوستی رہی ہے؟ : ایاز صادق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کون کہتا ہے کہ ان کی عمران خان سے کبھی دوستی رہی ہے؟ تفصیلات کے مطابق این اے 122 سے ڈی سیٹ ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کون ہے جو کہتا ہے کہ ان کی عمران خان کے ساتھ دوستی رہی ہے؟ یہ سیاسی معاملات ہیں اور یہ چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں دھاندلی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا بلکہ انتظامی مشینری کی نااہلی کا ذکر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم سے بات ہوگئی ہے، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جاوَں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات