میری بددعا لگ گئی، میرا سپیکر بند کرنے والے کا اپنا سپیکر بند ہو گیا، شیخ رشید

ہفتہ 22 اگست 2015 22:59

میری بددعا لگ گئی، میرا سپیکر بند کرنے والے کا اپنا سپیکر بند ہو گیا، ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو میر ی بددعا لگی ہے جس کی وجہ سے الیکشن ٹربیونل نے انہیں نا اہل قرار دیا ہے،میرا سپیکر بند کرنے والے کا اپنا سپیکر بند ہو گیا، جب میں کہتا تھا کہ سپیکر ایاز صادق کو میری بددعا لگے تب لوگ میرے بیان پر ہنستے تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو این اے 122 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایاز صادق نے میرا سپیکر بند کیا تھا کہ اس لیے انہیں سپیکر کے عہدے سے ہٹنے کی بددعا دی تھی جو کہ قبول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی وکٹیں گر رہی ہیں اور اب حکومت کے لیے اگلے چھ مہینے بہت اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :