Live Updates

این اے 122 کیس میں فتح، عمران خان کی اپنی ناراض ہمشیراوَں سے صلح ہوگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اگست 2015 22:37

این اے 122 کیس میں فتح، عمران خان کی اپنی ناراض ہمشیراوَں سے صلح ہوگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) این اے 122 کیس میں فتح کے بعد عمران خان کی اپنی ناراض ہمشیراوَں سے صلح ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک ہی روز میں 2 اہم کامیابیاں حاصل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 122 کے کیس میں فتح نے عمران خان اور ان کی ہمشیراوَں کے مابین گزشتہ کافی عرصے سے چل رہی ناراضگی کو بھی ختم کردیا ہے۔ عمران خان این اے 122 کا فیصلہ آنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کیلئے جب لاہور میں اپنی رہائش گاہ پہنچے تو وہاں ان کا استقبال ان کی ہمشیراوَں کی جانب سے کیا گیا اور این اے 122 کیس کی فتح پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :