الیکشن ٹربیونل کا حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم
ہفتہ 22 اگست 2015 22:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس(ر) کاظم ملک نے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے، اس طرح سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہو گئے ہیں اور پی پی 147 سے (ن) لیگ کے کامیاب رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف کو بھی نا اہل قرار دے دیا گیا ہے، الیکشن ٹربیونل نے یہ فیصلہ ہفتہ کی شام 7بجے سنایا، اس موقع پر الیکشن کمیشن آفس کے باہر تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس(ر) کاظم ملک نے 100 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں این اے 122 اور پی پی 147 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور ان دونوں حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
الیکشن ٹربیونل میں دھاندلی کا کیس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دائر کیا تھا جو تقریباً دو سال زیر سماعت رہا اور ٹربیونل نے نادرا سے ایک لاکھ 84 ہزار ووٹوں کی جانچ پڑتال بھی کروائی اور اس کیس کو ملکی سیاست میں اہمیت دی جا رہی تھی کیونکہ سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر ہیں اور ان کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے سے مسلم لیگ (ن) کو وقتی طور پر ایک دھچکا لگا ہے۔
دریں اثناء اسپیکر ایاز صادق نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے اور آئندہ ہفتے ان کے وکلاء ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.