اسلام آباد : پاکستان بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہت، شرائط نہ رکھی گئیں تو بھارت جاوں گا۔ شبیر شاہ کی گرفتاری تشویش ناک ہے، مشیر خارجہ سر تاج عزیز کی میڈیا بریفنگ
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اگست 2015 13:29
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 اگست 2015 ء) : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے کشمیری رہنماؤں کو دعوت دی تھی، انہوں نے کہا کہ بھارت نے امن مذاکرات دوسری مرتبہ معطل کر دئے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مذاکرات میز پرحل کرنا چاہتا ہے۔ البتہ پاک بھارت مذاکرات کھٹائی میں پڑنا افسوسناک ہے۔
بھارت کی جانب سے مذاکرات معطل کرنا بد قسمتی ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہئیے، بھارت نے پاکستان پر اوفا ایجنڈے سے انحراف کا الزاعائد کیاہے جو کہ غلط ہے۔ لیکن بھارت خود اوفا ایجنڈے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتا۔ مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تما م امور پر بات کرنا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سر کاری سطح پر مذاکرات منسوخ نہیں کیے تاہم بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کے بعد یہ صورتحال بھی واضح ہو جائے گا . سر تاج عزیز کا کہنا تھا کہ مودی سر کار کی کوشش ہے کہ پاکستان کو پس پشت رکھا جائے البتہ جلد ہی بھارت کو یہ احساس ہو جائے گا کہ کشمیر بھی اہمیت کا حامل ہے. انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کہتا ہے کہ کشمیر مسئلہ نہیں اگر ایسا ہے تو وہاں 7 لاکھ بھارتی فوجی کیا کر رہے ہیں. بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کر رکھے ہیں.بھارت کی جانب سے ایل او سی کی بھی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.