امریکی ریاست البامہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی کی سزا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اگست 2015 00:40

امریکی ریاست البامہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی کی ..
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) امریکی ریاست البامہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر معمولی کیس میں امریکی ریاست البامہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست البامہ کی رہائشی لیول کیٹن کو اپنے 2 سوتیلے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سفاکی سے ان کا قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس کیس کے سلسلے میں اس سے قبل لیول کیٹن کے خاوند اور مقتول بچوں کے سگے والد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم مزید شواہد سامنے آنے پر اب لیول کیٹن کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ یہ امریکی ریاست البامہ کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے جب کسی عورت کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔