بھارتی پولیس نے چیئرمین جموں کشمیر فریڈم فرنٹ سید بشیر اندرابی کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 22 اگست 2015 00:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2015ء) بھارتی پولیس نے چےئرمین جموں کشمیر فریڈم فرنٹ سید بشیر اندرابی کو گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے میں پولیس نے چےئرمین جموں کشمیر فریڈم فرنٹ سید بشیر اندرابی کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کو انکے گھروں میں نظر بند کردیا تھا تاکہ وہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات نہ کرسکیں ۔بھارت نے مشیر خارجہ سطح کے مذاکرات سے قبل شرائط عائد کی ہیں کہ پاکستانی مشیر خارجہ حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کریں اور مسئلہ کشمیر پر بات نہ کی جائے ۔