حکومت نے بالآخرگرتی ہوئی برآمدات کانوٹس لے لیاوفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں برآمدات میں فوری اضافہ کرنے کے اقدامات پرغور
ہفتہ 22 اگست 2015 00:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2015ء) حکومت نے بالآخرگرتی ہوئی برآمدات کانوٹس لے لیاوفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں برآمدات میں فوری اضافہ کرنے کے اقدامات پرغورکیاگیا، وزیرخزانہ نے کہ کہ متعلقہ وزارتوں کوچاہیے کہ اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کریں۔جمعہ کووفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فروغ برآمدات وپیداوارکااجلاس وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی زیرصدارت منعقدہواجسمیں میں وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر، وفاقی وزیرمنسوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار اورمتعلقہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
وزیرخزانہ نے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پرزوردیاکہ ہمیں غیرملکی منڈیوں کاتجزیہ کرتے ہوئے برآمدات میں اضافے کی پالیسی بناناہوگی جبکہ برآمدات میں اضافے کی راہ میں جوبھی رکاوٹیں حائل ہیں انہیں دورکرنے کیلئے تفصیلی بحث ومباحثے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
قطع نظراس کے ذیلی کمیٹی کی رکن وزارتیں برآمدات میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کریں اورتاکہ گرتی ہوئی برآمدات کوسہارادیاجاسکے۔
ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس امرپراتفاق کیاگیاکہ زراعت ہماری معیشت کی ہڈی ہی نہیں بلکہ 90فیصدملکی برآمدازرعی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں لہٰذاآئندہ معاشی حکمت عملی میں زراعت کواولین ترجیح دی جائے گی۔ سیکرٹری تجارت ارباب شہزادنے دوران اجلاس نئی تجارتی پالیسی برائے2015تا2018پیش کی اوراس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس میں گزشتہ دوتجارتی پالیسیوں کی روشنی میں برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات تجویزکیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.