لاہور ہائیکورٹ ، مفت اور یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

جمعہ 21 اگست 2015 23:08

لاہور ہائیکورٹ ، مفت اور یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے درخواست ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن نے مفت اور یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا ،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے آرٹیکل25 اے کے تحت طالبعلموں کو مفت اوریکساں نظام تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اپنی ذمہ داری مکمل نہیں کر رہی جبکہ نامور نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر کاروبار کر رہے ہیں۔طبقاتی تعلیمی نظام سے امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی تقسیم وسیع ہو رہی ہے۔لہذا فاضل عدالت حکومت کو آئینی زمہ داری پوری کرنے کا ھکم دے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی وصوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :