کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اوسط 40فیصد اضافہ

200سے 300یونٹ تک بجلی کی قیمت 10روپے 20پیسے ، 300سے 700تک کیلئے16روپے فی یونٹ ، 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے 18روپے فی یونٹ ہو گی،رپورٹ

جمعہ 21 اگست 2015 22:52

کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اوسط 40فیصد اضافہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اوسطاً40فیصد اضافہ کردیا گیا،200سے 300یونٹ تک بجلی کی قیمت 10روپے 20پیسے فی یونٹ ہو گی، 300سے 700تک کیلئے16روپے فی یونٹ ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹراک نے اوسطاً40فیصد بجلی مہنگی کر دی ہے، جس سے 200سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 10روپے 20پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا، جس سے تقریبا3300روپے کا بل 4700روپے کا ہو جائے گا، اس طرح اس میں 1400روپے کا اضافہ ہو گا، اور 300سے 700 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 16روپے فی یونٹ ہو گی جس سے 8200روپے کا بجلی کا بل ساڑھے 13000روپے کا ہو گا اور اس طرح اس میں 5200روپے کا اضافہ ہو گا اور 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کی قیمت 18روپے فی یونٹ ہو گی ، اس سے 12800روپے کا بجلی بل 19200روپے کا آئے گا اس طرح اس بل میں 6400روپے کا اضافہ ہو گا،16000والا بل 8000روپے اضافے کے بعد 24ہزار اور 31ہزار کا جو بل آتا تھا وہ اب تقریباً10ہزار اضافہ کے بعد ساڑھے 40ہزار کا آئے گا۔