ملک کے4 بڑے شہروں میں دہشتگردی کے متعدد منصوبے ناکام ،25 مبینہ دہشتگرد گرفتار،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
جمعہ 21 اگست 2015 21:13
اسلام آباد/ پشاور/ لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) قانون نافذکرنے والے اداروں نے ملک کے 4بڑے شہروں میں مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام بنادیئے اور 25 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔جمعہ کو اسلام آباد ،لاہور،کراچی اور پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردی کے بڑے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب اور رینجرز نے مدرسے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سانحہ اٹک میں ملوث 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں قاری امداد،قاری ارشاداور شوکت شامل ہیں جو کہ راولپنڈی کینٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ہیں۔(جاری ہے)
کارروائی میں رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔گرفتار دہشت گردوں کومزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد مطیع الرحمان بھی حملے میں ملوث ہے ۔مطیع الرحمان 2003 میں پرویز مشرف پرقاتلانہ حملے میں بھی مطلوب ہے ۔ملزم سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور کراچی میں شیرٹن ہوٹل پر خودکش حملے میں بھی مطلوب ہے لاہور میں چنگی دیگج انڈرپاس رنگ روڈ کے علاقے سے ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے جو دہشتگردی کی کاروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔بم ڈسپوزل اسکوڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا جبکہ مشتبہ دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔کراچی کے علاقے ناظم آباد کی چاؤلہ مارکیٹ میں کھڑی گاڑی سے کلاشنکوف کی 9ہزار سے زائد گولیاں ملی ہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر 10روز سے کھڑی گاڑی کی تلاشی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے لی،جس سے گولیوں کے 24ڈبے برآمد ہوئے ہیں،پولیس کار کے مالک کو تلاش کررہی ہے۔ایس پی لیاقت آباد کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے،اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے گاڑی سے برآمد ہونے والی گولیاں تحویل میں لے لی ہیں۔پشاور میں سپیشل پولیس یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے حاجی کیمپ کے علاقے سے دہشتگرد عبدالوحید کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے ایک ریمورٹ کنٹرول بم برآمد ہوا ہے جو ایک واٹر کولر میں نصب کیا گیا تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا ۔گرفتار دہشتگرد کا تعلق ایک انٹرنیشنل دہشتگرد تنظیم سے ہے ۔ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چھ دہشتگرد حملوں اور 42 افرادکو قتل کرنے کی وارداتوں میں مطلوب ہے ۔گرفتار دہشتگرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.