سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں خود شمولیت

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 21:06

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی شمالی وزیرستان میں دہشت ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں خود شمولیت اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کی زمینی اور فضائی کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں خود قیادت کرتے ہوئے ایف 16 جیٹ طیارے میں سوار ہو کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔