گوگل کلچرل انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے چھ اداروں کے اشتراک سے پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو آن لائن پیش کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 01:17

گوگل کلچرل انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے چھ اداروں کے اشتراک سے پاکستان کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) گوگل کلچرل انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے چھ اداروں کے اشتراک سے پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو آن لائن پیش کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کے کلچرل انسٹیٹیوٹ نے چھ پاکستانی اداروں کے تعاون سے نئے آن لائن فن پارے متعارف کروادیے ہیں۔ ان اداروں میں لاہور میوزیم، موہٹہ پیلس میوزیم، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، ہیریٹج فاوَنڈیشن آف پاکستان، فقیر خانہ میوزیم اور آن لائن کلیکشن شامل ہیں۔

ان چھ اداروں کی جانب سے گوگل کے آن لائن پلیٹ فارم پر اب 400 خصوصی فن پارے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ گوگل اسٹریٹ ویو پر دی گئی تصاویر کے ذریعے لاہور کے اندرون شہر کی دلکش و دلفریب سڑکوں سمیت 12 تاریخی مقامات کو آن لائن دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے جب گوگل کلچرل انسٹیٹیوٹ نے پاکستانی اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے مقامی فن پاروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا ہے۔

گوگل کلچرل انسٹیٹیوٹ ایشیا میں 2012 سے فن و ثقافت کے اداروں کے سے منسلق ہے۔ لاہور میں واقع بین الاقوامی ہوٹل میں پاکستان میں گوگل کلچرل انسٹیٹیوٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوگل ایشیا پیسیفک کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی اور گورنمنٹ افئیرز جناب این لیون کاکہنا تھا کہ ، " گوگل کلچرل انسٹیٹیوٹ کا مقصد عالمی ثقافتی ورثہ کو دنیا بھر کے عوام کیلئے قابل رسائی بناتے ہوئے آئندہ نسلوں کیلئے اسے ڈیجیٹل انداز میں محفوض کرنا ہے۔

پاکستان تاریخی ورثے سے بھرپور ہے اور ہم ان کہانیوں اور نمونوں کو مستقبل کی نسلوں کیلئے قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ان مثالی اداروں کے ساتھ کام کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم ان اداروں کے منفرد مجموعے کو ٹیکنالوجی کی طاقت کے ذریعے آن لائن پیش کررہے ہیں۔ جب ٹیکنالوجی اور فن و ثقافت یکجا ہوتے ہیں تو حیرت انگیز چیزیں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔"

متعلقہ عنوان :