مالاکنڈ کے 71 سالہ بزرگ نے 50 برس بعد تعلیم کے حصول کا دوبارہ آغاز کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اگست 2015 23:17

مالاکنڈ کے 71 سالہ بزرگ نے 50 برس بعد تعلیم کے حصول کا دوبارہ آغاز کردیا
مالاکنڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) مالاکنڈ کے 71 سالہ بزرگ نے 50 برس بعد تعلیم کے حصول کا دوبارہ آغاز کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر مالاکنڈ کے 71 سالہ بزرگ شہری محمد خان نے ایک ایسا اقدام اٹھایا ہے جس نے نوجوانوں کیلئے ایک بہترین مثال قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

محمد خان نے آج سے 50 برس قبل دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا تاہم نامصائب حالات کے باعث وہ اپنی تعلیم جاری نہ رکھ پائے تھے۔ اب 50 برس کے بعد 71 سال کی عمر میں محمد خان نے تعلیم کے حصول کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد خان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کریں اور ان کی زائد عمر ان کی اس خواہش کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایم اے تک تعلیم حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :