سانحہ اٹک میں ملوث 2 مزید دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اگست 2015 19:33

سانحہ اٹک میں ملوث 2 مزید دہشت گرد گرفتار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) سانحہ اٹک میں ملوث 2 مزید دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر دیال پور کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے شہید وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مزید 2 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد طاہر اور محمد زبیر شہید شجاع خانزادہ کی ریکی کیا کرتے تھے۔ ان 2 دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی معلومات پر ہری پور میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :