Live Updates

وزیراعظم کے پارسی برادری سے خطاب میں پنجابی اشعار پڑھ کر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سے گلے شکوے

مکے گیاں گل مکدی نئیں جے دلوں نہ مکائیے، تے کوڑے کھوہ کدی مٹھے نئیں ہوندے بھاویں سو سو من گڑ پائیے، تے پھٹے دل فر نئیں ملدے بھاویں گھٹ گھٹ جپھیاں پائیے‘‘ مندر ڈھا دے، مسجد ڈھا دے، ڈھا دے جو کچھ ڈھیندا ۔پر دل کسے دا نہ ڈھاویں بندے آ، رب دلاں وچ رہندا‘‘ وزیراعظم سامعین کی فرمائش پر پنجابی اشعار کا اردو ترجمہ بیان کر کے داد بھی سمیٹی

جمعرات 20 اگست 2015 18:49

وزیراعظم کے پارسی برادری سے خطاب میں پنجابی اشعار پڑھ کر تحریک انصاف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف پارسی کمیونٹی سے خطاب میں پنجابی اشعار پڑھ کر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سے گلے شکوے بھی کر ڈالے، سامعین کی فرمائش پر وزیراعظم پنجابی اشعار کا اردو ترجمہ بیان کر کے داد بھی سمیٹتے رہے۔جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف پارسی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایک صوفی شاعر کا شعر پڑھا کہ ’’مندر ڈھا دے، مسجد ڈھا دے، ڈھا دے جو کچھ ڈھیندا ۔

(جاری ہے)

پر دل کسے دا نہ ڈھاویں بندے آ، رب دلاں وچ رہندا‘‘ وزیراعظم نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق سیاسی گفتگو کرتے ہوئے حق باہو کا ایک شعر پڑھا کہ ’’مکے گیاں گل مکدی نئیں جے دلوں نہ مکائیے، تے کوڑے کھوہ کدی مٹھے نئیں ہوندے بھاویں سو سو من گڑ پائیے، تے پھٹے دل فر نئیں ملدے بھاویں گھٹ گھٹ جپھیاں پائیے‘‘ وزیراعظم نواز شریف کے ان اشعار پر سامعین محظوظ ہو کر تالیاں بجاکر داد دیتے رہے۔ اس موقع پر ایک شخص نے فرمائش کی کہ ہمیں پنجابی کی سمجھ نہیں آئی، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے شعر کا اردو میں بھی ترجمہ کیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات