سوئی گیس گھریلو کنکشن ارجنٹ لگوانے کی فیس 50ہزار کرنے کا فیصلہ

اوگرا کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے نئی فیسیں لاگو کر دی جائینگی

جمعرات 20 اگست 2015 18:30

سوئی گیس گھریلو کنکشن ارجنٹ لگوانے کی فیس 50ہزار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سوئی گیس کے گھریلو کنکشن کی ارجنٹ فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ارجنٹ فیس پچیس ہزار روپے سے پچاس ہزار کرنے کی سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی۔ اوگرا کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے نئی فیسیں لاگو کر دی جائینگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے اوگرا سے گھریلو کنکشن کی ارجنٹ فیس میں اضافے کی درخواست کی ہے۔منظوری کے بعد ارجنٹ فیس میں سو فیصد اضافہ ہو جائے گا اور فیس پچیس ہزار سے پچاس ہزار ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سکیم کے تحت سالانہ پچاس ہزار کنکشن دئیے جائیں گے۔ `