پاکستان اور بھارت کے مشیروں کی ملاقات سے پہلے ہی بھارتی میڈیا زہر اْگلنے لگا

بھارتی میڈیا مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کرے،میر واعظ عمر فاروق

بدھ 19 اگست 2015 23:22

پاکستان اور بھارت کے مشیروں کی ملاقات سے پہلے ہی بھارتی میڈیا زہر اْگلنے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو دعوت دینے پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا اور پاکستان کے خلاف زہریلہ پروپیگنڈا شرو ع کردیا، حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں امن بھارتی میڈیا کو بھی ایک آنکھ نہیں بھاتا، پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 23 اگست کو ملاقات ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن نے حسب روایت حریت رہنماؤں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دی جس پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگے ہیں۔ حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارتی ہم منصب اجیت دوول سے ملاقات کریں گے جس میں بھارت کی جانب سے گرداس پور حملہ، داؤد ابراہیم، عثمان کے اعترافی بیان، ممبئی حملے اور بارڈر کی خلاف ورزی پر بات ہوگی جبکہ سرتاج عزیز بلوچستان میں بھارتی مداخلت، عثمان سے لاتعلقی اور سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم سیم آنند کی رہائی پر بات کریں گے۔