پاکستانی طالب علم وقاص علی نے2015کیلئے مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

بدھ 19 اگست 2015 22:48

پاکستانی طالب علم وقاص علی نے2015کیلئے مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ کے مقابلے ..

ڈیلاس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)پاکستانی طالب علم وقاص علی کو مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ 2013کی طرف سے 2015کیلئے مائیکروسافٹ آفس سپیشلسٹ کے مقابلے میں کانسی کے تمغے کا حق دار قرار دیا گیا ہے اس مقابلے میں اس سال دنیا بھر سے چھ لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 47ممالک سے فائنل مقابلے کیلئے 145طلباء کا انتخاب کیا گیا تھا اس مقابلے میں پہلی پوزیشن تھائی لینڈ کے توی لاک سوتا ناپنکن جبکہ دوسری پوزیشن امریکہ کے اینڈریو پارکر اور تیسری پوزیشن پاکستان کے وقاص علی نے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ڈیلاس میں ہونے والی تقریب کے دور ان ان طلباء کو اعزازات دیئے گئے جن میں سے پہلے انعام کے ساتھ ساڑھے سات ہزار ٗدوسرے انعام کے ساتھ 3750اور تیسرے انعام کے ساتھ 1500ڈالر بھی دیئے گئے دنیا بھر میں ارب بیس کروڑ سے زائد افراد آفس کا استعمال کرتے ہیں ۔