ترکی ، صوبہ سرت میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ،8 فوجی ہلاک،7 شدید زخمی
استنبول میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 افراد گرفتار
بدھ 19 اگست 2015 22:38
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) ترکی کے صوبہ سرت میں سٹرک کنارے نصب بم دھماکے میں8 فوجی ہلاک اور7 شدید زخمی ہو گئے ،تاحال کسی فریق نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم فوجی حکام نے واقعے کا ذمہ دار کرد باغیوں کو قرار دیا ہے،ادھراستنبول میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سییرٹ میں ہونے والے ایک بم حملے میں آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
تاحال کسی فریق نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم فوجی حکام نے واقعے کا ذمہ دار کرد باغیوں کو قرار دیا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دو برس سے جاری جنگ بندی ناکام ہوچکی ہے۔دریں اثناء استنبول میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد گولیاں چلنے کی آواز آئی۔
اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وزیراعظم احمد داؤد اوغلو انقرہ میں ہیں۔یہ محل انیسویں اور بیسویں صدی کے دوران سلطنت عثمانیہ کا انتظامی مرکز رہا ہے۔جنوری میں محل کے محافظوں پر حملے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کا تعلق کالعدم گروہ ڈی ایچ کے پی-سی سے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.