خاتون محتسب پنجاب نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت پر فیصلہ سنادیا ،ریسکیو 1122کے اعلیٰ افسر کو سخت سزا

بدھ 19 اگست 2015 21:30

خاتون محتسب پنجاب نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت پر فیصلہ سنادیا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) خاتون محتسب پنجاب فرخندہ وسیم افضل کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ایک شکایت پر فیصلہ سنایا گیا جس کے تحت ریسکیو 1122کے ایک اعلی افسر کو سخت سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق خاتون صوبائی محتسب نے ضلع سرگودھا کی ایک خاتون افسر کی شکایت پر اس کی تفصیلی سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سرگودھا کے مظہر شاہ کو متعلقہ گریڈ میں ابتدائی سطح پر واپس لانے کی سزا سنائی اور اس سزا کو فوری عملدر آمد کا کہا گیا۔

شکایت کنندہ خاتون نے اپنی ادارے کی انکوائری کمیٹی کی بجائے خاتو ن محتسب پنجاب کو براہ راست اپنی شکایت درج کروائی تا کہ وہ جنسی طور ہراساں کرنے کے تحفظ کے تحت انصاف حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

یہ قانون 2010میں خواتین کو اپنی کام والی جگہ پر جنسی طور پر ہراسا ں کرنے کے خلاف بنایا گیا تھا۔شکایت درج کروانے خاتون نے اپنی درخواست میں بتایا تھا کہ مظہر شاہ نا پسندیدہ جنسی عنایات کا مطالبہ کرتا ہے جنسی نوعیت کا طرز عمل اور اسی نوعیت کے پیغامات بھیجتا ہے ۔

مزید براں وہ کام کے ماحول میں خوف و ہراس اور جارحیت پید ا کرتا ہے جس سے کام کرنے میں مشکلات پیش آتی ہے اور و ہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام نہیں دے سکتی۔خاتون محتسب پنجاب فرخندہ وسیم افضل نے دونوں فریقین اور ان کے گواہوں کا موقف تفصیل سے سنا اور قانون کے تحت ملز م افسر کو سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :