سمبڑیال : پانی نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

بدھ 19 اگست 2015 20:30

سمبڑیال : پانی نہ دینے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بد بخت بیٹے نے ماں کو پانی نہ دینے پر چھریوں کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سمبڑیال کے موضع گڈیالہ غربی کے رہائشی محمد ارشد کے بیٹے عبدالجبار نے اپنی والدہ خدیجہ بی بی سے پینے کیلئے پانی مانگا ،فوری پانی نہ دینے پر بدبخت بیٹاطیش میں آگیا اور چھری پکڑ کر والدہ کو پے درپے وار کر کے شدید زخمی کردیا مضروبہ کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر لایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :