وزیراعظم نواز شریف کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط، بلٹ پروف گاڑی نہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 19:27

وزیراعظم نواز شریف کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط، بلٹ پروف گاڑی نہ لینے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بلٹ پروف گاڑی نہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں وزیراعظم کی جانب سے چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی نہ لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔