اٹک میں صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ان کے ہمراہ شہید ہونیوالے ڈی ایس پی شوکت شاہ گیلانی ماسٹر ڈگری ہولڈر، شاعر اور 15 کتابوں کے مصنف تھے
فہد شبیر بدھ 19 اگست 2015 02:37
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست۔2015ء)ڈی ایس پی شوکت شاہ گیلانی روات کے علاقے ہرکہ گاؤں چک بیلی روڈ کے رہائشی اور سابق پولیس سپرٹنڈنٹ نیاز حسین شاہ کے فرزند تھے۔ انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی اور 1998 میں پی سی ایس کے تحت پنجاب پولیس میں انسپکٹر بھرتی ہوئے۔ اٹک سمیت کئی اضلاع کے تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے۔
شوکت شاہ گیلانی گزشتہ سال ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد حضرو میں تعینات ہوئے۔(جاری ہے)
پولیس کی نوکری کے باوجود شوکت حسین شاہ ادبی ذوق رکھتے تھے، ان کی 15 کتابیں شائع ہوئیں، ان کے آخری شعری مجموعے ’’دربدر‘‘ میں ان کا یہ شعر بہت مشہور ہوا۔۔ ’’نہ باز رکھ سکے مجھے اڑنے کے شوق سے، میرے شکستہ پر بھی، مخالف ہوائیں بھی‘‘ 2008 میں تھانہ رنگو میں اغوا کاروں سے مقابلے کے دوران دونوں بازو شدید زخمی ہوئے تھے۔
ڈاکٹروں نے تجویز کیا تھا کہ اگر خون 48 گھنٹے میں نہ رکا تو دونوں بازوں کاٹنا پڑیں گے۔ اس وقت انھوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بازو کٹ بھی گئے تو زندگی وکالت کرکے گزاروں گا۔ شہید ڈی ایس پی نے ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.