اسلام آباد: سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، سپریم کورٹ نے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔
سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 16:18
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی دونوں درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام تاریخیں مانگنا نہیں بلکہ صوبوں کوحکم دینا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ خود طے کرے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواستوں کی سماعت کی۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق 2 درخواستیں پیش کیں جس پر سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کرناالیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے لیکن ایک آئینی ادارہ کہہ رہا ہے کہ میں اپنی ذمے داری ادا نہیں کرپا رہا اور دوسرے ادارے کو کہا جا رہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کی اجازت دی جائے، اگرالیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتا تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.