اچھے یا برے طالبان، اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی،دہشتگردی کی گولیوں سے ہماری معصوم لو گ مارے جاچکے ہیں،سب کو طے کرنا پڑے گا کہ دہشتگرد ی کیخلاف کام کرنا ہے،پڑوسی ملکوں سے مسئلوں کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے ،افغانستان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام بھارت کرتا آیا ہے ،عرب امارات کے امیر نے دہشتگردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی کی مستقل رکنیت کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکر گزار ہوں ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 ہزار تارکین وطن سے خطاب
منگل 18 اگست 2015 00:10
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اچھے یا برے طالبان، اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی،دہشتگردی کی گولیوں سے ہماری معصوم لو گ مارے جاچکے ہیں،سب کو طے کرنا پڑے گا کہ دہشتگرد ی کیخلاف کام کرنا ہے،پڑوسی ملکوں سے مسئلوں کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے ۔افغانستان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام بھارت کرتا آیا ہے ،عرب امارات کے امیر نے دہشتگردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے۔
پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب کے دور وزہ دورے کے موقع پر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50ہزار بھارتی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ میں یہاں آنے والے اپنے ملک کے ہر شہری کو سلام پیش کرتا ہوں ،آپ وہ لوگ ہیں جو بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور یہاں کئی سالوں سے کام کررہے ہیں اور بھارت کا نام روشن کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ میں بھارت کے یوم آزادی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔
میں یہاں ایک منی انڈیا دیکھ رہا ہوں ۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھاکہ میں وزیراعظم کے طور پر یہاں کبھی آؤں گا۔نریندر مودی نے کہاکہ دہشتگردی کے کھیل کھیلے جارہے ہیں جس میں معصوم شہری مارے جاتے ہیں۔وہ کشیدگی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔عرب امارات کے امیر نے دہشتگردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے ،اچھے یا برے طالبان اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی ،سب کو طے کرنا پڑے گا کہ دہشتگرد ی کیخلاف کام کرنا ہے ۔انھوں نیکہاکہ پڑوسی ملکوں سے مسئلوں کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے ۔افغانستان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام بھارت کرتا آیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ بیان جاری ہونے پر بہت خوش ہوں آپ بھی یہ سن کر بہت خوش ہونگے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت میں 4.5 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔میں متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی کی مستقل رکنیت کی حمایت کی ۔مودی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور بھارت نے مشترکہ بیان میں دہشتگردی کیخلاف ایک واضح بیان جاری کیا ہے ۔یہ بہت ضروری ہے ، سمجھنے والے سمجھ جائیں گئے ،دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے آپ کو ہمیں واضح اشارے دینے ہونگے ۔انھوں نے کہاکہ دہشتگروں کی گولیوں سے ہمارے معصوم لوگ مارے جاچکے ہیں۔جب میں دہشتگردی کے بارے میں دوسرے لیڈروں سے بات کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ یہ آپ کے امن وامان کا مسئلہ ہے ۔اب انھیں سمجھ لینا چاہیے کہ دہشتگردی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.