عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان میں اپنے قیام میں توسیع کر دی، ریحام خان بنی گالہ نہ آسکیں ، کراچی میں دورے کو طویل کردیا
سلما ن اور قاسم عمران خان کے ہمراہ نتھیا گلی میں مقیم، مزید چند دن پاکستان میں رہیں گے ، ذرائع
پیر 17 اگست 2015 22:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادوں سلمان اور قاسم خان نے پاکستان میں اپنے قیام میں توسیع کر دی،وہ عمران خان کے ہمراہ نتھیا گلی میں مقیم ہیں، جبکہ ان کے پاکستان میں موجود ہونے کے دوران ریحام خان بھی اسلام آباد واپس نہ آ سکیں، کراچی میں ہی اپنے قیام کو طول دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے سلمان اور قاسم خان جو ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں، انہوں نے پیر کو برطانیہ واپس جانا تھا تاہم انہوں نے پاکستان میں اپنے قیام میں مزید توسیع کر دی ہے اور وہ ان دنوں اہم سیاحتی مقام نتھیا گلی میں اپنے والد عمران خان کے ہمراہ مقیم ہیں، جبکہ دوسری جانب ان کے قیام کی توسیع ریحام خان کی واپس بنی گالہ رہائش گاہ آمد میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے، اس لئے ریحام خان نے کراچی میں اپنے قیام کو بڑھا دیا ہے،وہ عمران خان کے بیٹوں کی برطانیہ واپسی کے بعد ہی اب بنی گالہ آ سکیں گی، اس سے پہلے وہ کافی دن ہری پور، لاہور میں قیام پذیر رہیں جبکہ اس کے بعد وہ کراچی چلی گئی تھیں اور پیر کو عمران خان کی متوقع برطانیہ روانگی کے بعد یہاں بنی گالہ پہنچنا تھا تاہم انہیں فی الحال واپس آنے سے منع کر دیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ سلمان اور قاسم خان ابھی مزید کچھ دن اور پاکستان میں قیام کے خواہشمند ہیں اس لئے وہ ادھر ہی رہیں گے اور تب تک ریحام خان کراچی میں ہی رکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.