سعودی شہری کے گھر بچے کی پیدائش پر صدر اوباما اور خاتون اول نے مبارکباد کا خصوصی کارڈ بھیج دیا

پیر 17 اگست 2015 22:06

سعودی شہری کے گھر بچے کی پیدائش پر صدر اوباما اور خاتون اول نے مبارکباد ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) مسلمانوں کے لئے امریکا کے جذبات عموماً اچھے نظر نہیں آتے لیکن ایک سعودی بچے پر امریکی صدر اور خاتون اول کو اتنا پیار آیا کہ اس کی پیدائش پر اس کے والدین کو صدارتی محل سے مبارکباد کا خصوصی کارڈ بھیج دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے سعودی شخص کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو اس نے خصوصی طور پر ذکر کیا کہ اس کے بچے کی پیدائش امریکی یوم آزادی کے دن، یعنی 4 جولائی کو ہوئی۔

(جاری ہے)

الحامدی بن محمد العتیبی نامی یہ طالبعلم اس وقت حیران رہ گیا جب اسے امریکی صدرباراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی طرف سے ایک خصوصی کارڈ موصول ہوا جس میں ان کے بچے کے اچھے مستقبل اور کامیابی کیلئے ڈھیروں دعائیں دی گئی تھیں۔صدر اور ان کی اہلیہ نے بچے کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہا اور لکھا کہ وہ اس کی آمد کے جشن میں شامل ہوکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔الحامدی نے اخبار ’سبق‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کے اقدام سے بے حد خوش ہوئے ہیں۔ اخبار نے وائٹ ہاؤس سے بھیجے گئے مبارکبادی کارڈ کی تصویر بھی شائع کی ہے جس پر امریکی صدر اور خاتون اول کے دستخط بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :