سانحہ اٹک، دہشت گردوں کی جانب سے جانور کے استعمال کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 21:17

سانحہ اٹک، دہشت گردوں کی جانب سے جانور کے استعمال کا انکشاف

اٹک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) سانحہ اٹک میں دہشت گردوں کی جانب سے جانور کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں شہید وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ شہید شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کیلئے دہشتگردوں کی جانب سے جانور کا استعمال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے دوران تحقیقاتی اداروں کو انسانی اعضاء کے ساتھ ساتھ ایک بچھڑے کے اعضاء بھی ملے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کا خودکش جیکٹ میں ہونا ممکن نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردوں کی جانب سے دھماکہ خیز مواد جانور پر لاد کر جائے وقوعہ پر لایا گیا تھا۔