بھارت کو ابوظہبی کی حکومت نے اپنی سرزمین پر مندر بنانے کی اجازت دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 19:55

بھارت کو ابوظہبی کی حکومت نے اپنی سرزمین پر مندر بنانے کی اجازت دے دی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) بھارت کو ابوظہبی کی حکومت نے اپنی سرزمین پر مندر بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی حکومت کی جانب سے بھارت کو ابوظہبی میں مندر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ابوظہبی کے دورے پر کیا گیا۔ ابوظہبی میں کل 36 لاکھ ہندوستانی آباد ہیں جن میں زیادہ تر ہندو ہیں۔ یہ ابوظہبی کی کل آبادی کا 25 فیصد ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عرب امارات میں مندر کی تعمیر ان کاپرانا مطالبہ تھا جو بالاخر اب پورا ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :