وفاقی ملازمین کیلئے تجویز شدہ سیکٹر ایف 14 میں مالکان اراضی سے زمین کے حصول کا معاملہ جلد طے پانے کا امکان
اتوار 16 اگست 2015 23:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء)اسلام آباد انتظامیہ کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی چیف کمشنر اسلام آباد کے آفس کے ساتھ کی گئی خط و کتابت سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی ملازمین کے لئے تجویز شدہ سیکٹر ایف چودہ میں مالکان اراضی سے زمین کے حصول کا معاملہ جلد طے پانے والا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ F-14میں زمین کے حصول کو جلد یقینی بنایا جائے تاکہ وفاقی ملازمین و دیگر کوٹہ جات اداروں کے ملازمین کو فوری طور پر پلاٹ الاٹ کئے جا سکیں ۔
اسی تناظر میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھا ہے کہ F-14میں زمین کی خریداری بحساب 30لاکھ روپے فی کنال مناسب رہے گی ۔(جاری ہے)
یہ سفارش ماضی میں لانچ کئے گئے مختلف سیکٹرز میں زمین کی خریداری کی قیمتوں کا تناسب اس طرح بتایا گیا کہ 2009ء میں جی پندرہ میں فی کنال دس لاکھ پچاس ہزار 2005ء میں جی چودہ میں (5) لاکھ نوے ہزار جبکہ 1999ء میں جی تیرہ میں فی کنال دو لاکھ تیس ہزار روپے میں زمین خریدی گئی تھی ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کے لئے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے ایف چودہ میں ہر قسم کی تعمیرات پر پہلے سے ہی مکمل پابندی لگائی جا چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پابندی سے قبل کی گئی تعمیرات کا معاوضہ دیا جائے گا جبکہ پابندی کے بعد کی گئی تعمیرات کو قانون کے مطابق مسمار کر دیا جائے گا اور تعمیرات سے آنکھیں بند رکھنے والے ذمہ داران کے لئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.